ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان جنسی ہراسانی کے الزام میں عدالتی حراست میں بھیجے گئے 

آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان جنسی ہراسانی کے الزام میں عدالتی حراست میں بھیجے گئے 

Thu, 22 Sep 2016 15:06:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کی ایک عدالت نے سالے کی بیوی کی طرف سے درج کرائے گئے جنسی ہراسانی کے ایک معاملے میں گرفتار آپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی پولیس حراست سے انکار کرتے ہوئے انہیں کل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وجیتا سنگھ راوت نے رکن اسمبلی کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔خان نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے جس پر کل سماعت ہوگی۔پولیس نے آج دن میں گرفتار کئے گئے خان کی دو دن کی حراست مانگی اور کہا کہ ان سے پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے، لیکن عدالت نے فی الحال پولیس حراست منظور کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں ایک دن کے لیے جیل بھیج دیا۔دہلی پولیس نے خاتو ن کی الگ الگ شکایتوں پر تین ماہ میں دوسری بار رکن اسمبلی کو گرفتار کیا ہے۔چھیڑ چھاڑ اور مجرمانہ دھمکی کے ایک اور معاملہ میں ضمانت پر رہا اوکھلا کے ممبر اسمبلی 18؍ستمبر کو جامعہ نگر تھانے گئے تھے اور پولیس سے انہیں گرفتار کرنے کو کہا تھا لیکن پولیس نے اس سے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے کہا کہ خان کو ڈی سی پی (جنوب )کے دفتر میں جانچ میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا اور جنسی ہراسانی اور مجرمانہ دھمکی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔حالانکہ خان نے ٹوئٹ کرکے دعوی کیا کہ انہیں ڈپٹی کمشنر آفس میں عام بات چیت کے لیے بلایا گیا تھا لیکن گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں پولیس کی طرف سے پھنسایا جا رہا ہے جو انہیں گرفتار کرنے کے دباؤ میں ہے۔مسٹر خان کے سالے کی بیوی کی شکایت پر خان اور خاتون کے شوہر کے خلاف جامعہ نگر تھانے میں آئی پی سی کی دفعات 354اے(جنسی ہراسانی ، 506(فوجداری دھمکی ) 509(خواتین کے وقار کو نیچا دکھانے والے الفاظ ، اشارے یا عمل ،120بی(مجرمانہ سازش)اور 498اے(شوہر یا شوہر کے رشتہ داروں کی طرف عورت کے خلاف ظلم) کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے ۔خان کو اس سے پہلے 24؍جولائی کو جسولا کی ایک رہائشی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا جس کا الزام تھا کہ جب وہ بجلی کی کٹوتی کا مسئلہ لے کر ان کی رہائش گاہ پر گئی تو انہوں نے اسے دبوچنے کی کوشش کی۔خان کو 28؍جولائی کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔دہلی پولیس ابھی تک الگ الگ الزامات میں آپ کے 15ممبران اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر چکی ہے اور 12کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


Share: